واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی دلفریب تقریب ، پاکستانی شائقین کا جوش و خروش عروج پر

منگل 4 اکتوبر 2016 10:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2016ء) واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی دلفریب تقریب میں پاکستانی شائقین کا جوش و خروش عروج پر تھا۔ بھارتی پویلین خالی پڑا رہا ۔

(جاری ہے)

واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستانی شائقین نے پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد اور جیوے جیوے پاکستان کے نعروں سے فضا گونج اٹھی تقریب میں پاکستانی شائقین ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے دوسری جانب جنگ کے خوف کے مارے بھارتی پویلین بالکل خالی تھا اور کوئی بھی پریڈ دیکھنے نہیں آیا ۔