وزیر اعلیٰ سندھ اور کور کمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل نوید مختار کے درمیان اہم ملاقات

اپیکس کمیٹی فیصلوں پر پیش رفت، امن و امان کی صورتحال، محرم کے دوران سیکورٹی اور ٹارگیٹیڈ آپریشن کے حوالے سے تبادلہ خیال

منگل 4 اکتوبر 2016 10:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور کور کمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل نوید مختار کے درمیان پیر کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت، صوبہ کی مجموعی امن و امان کی صورتحال ، محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظام اور شہر میں ٹارگیٹیڈ آپریشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

کور کمانڈ کراچی جو کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم اپیکس کمیٹی کے رکن بھی ہیں انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے زیر صدارت کل اسلام آباد میں ہونے والے نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس اور مجموعی سیکورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ سندھ حکومت اپیکس کمیٹی کے اب تک 16اجلاس منعقد کر چکی ہے جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔