سانحہ بلدیہ فیکٹری ، مفرورملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 4 اکتوبر 2016 10:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2016ء) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مفرورملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انویسٹی گیشن آفیسراورفیکٹری مالکان کوطلب کرلیا تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری سے مقدمہ کی سماعت کی سماعت کے دوران گرفتار ملزمان پاک سرزمین کے انیس قائم خانی متحدہ کے کارکنان علی قادری اورعمرقادری کوعدالت میں پیش کیاگیاعدالت نے فیکٹری مالکان اورانویسٹی گیشن آفیسرکے پیش نہ ہونے پرایس پی انویسٹی گیشن کوشوکانوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرانویسٹی گیشن آفیسراورفیکٹری مالکان کوآئندہ سماعت پرپیش ہونے کاحکم دیاجبکہ عدالت نے مفرور ملزمان متحدہ تنظیمی کمیٹی کے سابق سربراہ حماد صدیقی اوررحمان بھولاکے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 8اکتوبر تک ملتوی کردی واضح رہے کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری میں آگ لگنے سے 250سے زائد افراد جل کرجاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :