سندھ کے نامور عالم دین محقق اسکالر علامہ حضرت عبدالرحمان جمالی 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پیر 3 اکتوبر 2016 10:12

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2016ء ) سندھ کے نامور عالم دین محقق اسکالر علامہ حضرت عبدالرحمان جمالی 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، عمرکوٹ شہر سوگ میں بند۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے نامور عالم دین محقق اسکالر علامہ حضرت عبدالرحمان جمالی کی جنازہ نماز تاریخی قلعے عمرکوٹ کے عقب میں ادا کی گئی بڑی تعداد میں مذہبی سیاسی سماجی ادیبوں شہریوں کی شرکت جس میں الحاج حاجی سراج الدین سومرو، میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے چیئرمن سیف اللہ خالد سومرو، ضلعئی چیئرمن عمرکوٹ ڈاکٹر نور علی شاھ ضلعے تھرپارکر کے وائیس چیئرمن کنور کرنی سنگھ سوڈھو علامہ محمد صالح علامہ محمد ادریس مولانا زبیر سماجی رہنما رسول بخش رحمدانی سندھی ادبی سنگت شاخ عمرکوٹ کی سیکریٹری غلام محمد کنبھر ادیب میر حسن آریسر ، حاجی عبدالغفار ناگوری حاجی سید قمرالحسن شاھ، سید اشتاق علی شاھ بخاری مھیندر دیو لکھانی ، سیٹھ لیکھراج مالھی سردار محمد سلیم مھر سردار رئیس حاجی الھبچایو خان کھوسو، مولانا مرادعلی راھموں، حاجی محمد ھاشم سمیجو، سید عمران علی شاھ، وائیش چیئرمن میونسپل کمیٹی سروپچند کولھی، اور بڑی تعداد میں اقیلتی برادری نے شرکت کی عمرکوٹ شہر علامہ مولانا عبدالرحمان جمالی کے انتقال پر سوگ میں بند رہا جنازہ نماز کے بعدبہت بڑے جلوس میں ایمبولینس کے ذریعے حضرت عبدالرحمان جمالی کی معیت آبائی قبرستان ولھیٹ میں جسد خاکی کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مرحوم کی روح کو ثواب کے لیئے دعا کی گئی تعذیت کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب اقلیتی برادری کی طرف سے مرلیدھر مندر میں حضرت مولانا عبدالرحمان جمالی کی انسانیت سے محبت مذہبی ہم آہنگی نفرتوں کا خاتمہ امن کا پیغام اور بھائیچاری کی فضا قائم کرنے میں جو رول ادا کیا تھا اس بنا پر مرلی دھر مندر میں ان کے لیئے گیتا کا پاٹھ پڑھ کے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :