سوات، ڈھائی سالہ بچے کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا ،ملزم بارہ سالہ لڑکا نکلا

پیر 3 اکتوبر 2016 10:11

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2016ء)شموزئی پارڑئی میں ڈھائی سالہ بچے کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا ،ملزم بارہ سالہ لڑکا نکلا ،پولیس نے ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا ،ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ،تفصیلات کے مطابق شموزئی پارڑئی میں پولیس نے ڈھائی سالہ بچے حسنین کے اندھے قتل کاسراغ لگا کر بارہ سالہ ملزم حمزہ کو گرفتارکرلیااس بارے ڈی پی او سوات سلیم مروت ،ڈی ایس پی سرکل غالیگے ،اور ڈی ایس پی سرکل کبل اور انویسٹی گیشن افیسر عالمزیب خان نے ڈی پی او آفس میں میڈیا کو اندھے قتل کے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بارہ سالہ حمزہ نے دھائی سالہ حسنین کو پتنگ کے لئے قتل کردیا اور اس کے لئے ملزم نے مقتول بچے کو قریبی ویران جگہ لے جاکر اُس کو تیز دار بلیڈ سے گلہ کاٹ کراور جسم کے دیگر اعضاء پر ضرب لگا کر قتل کردیا اُنہوں نے کہا کہ ملزم نے پہلے بچے کو پتھر پر گراکر بے ہوش کیا اوربعد میں ایک دکان سے بلیڈ خرید کراُسے قتل کردیا اس موقع پر پولیس نے ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جہاں بارہ سالہ ملز م نے حسنین کے قتل کا اعتراف جر م کرلیا ملزم نے پولیس کو بتایا کہ میں نے بچپن میں حسنین کے والد سے پتنگ اور مانجھا خریدا تھا اور اُس نے مجھ سے اُس کی مطلوبہ قمیت سے زیادہ وصول کی تھی اس لئے میرے دل میں اس کے لئے انتقام تھی اور میں نے حسنین کے ساتھ پتنگ دیکھ کر بہانے سے اُس کو ایک جگہ لے گیا اور وہاں اُس کو پہلے پتھر پر گرایا جس سے وہ بے ہوش ہوگیا اور بعد میں عادل شاہ نامی دکاندار جو میرا کز ن ہے سے بلیڈ خریدا اوربلیڈ سے اُس کا گلہ کاٹ اور بعد میں چہرے اورجسم کے دیگر اعضا ء کو کاٹ دیا اور ضربیں لگائیں ۔