برطانوی وزیراعظم یورپی یونین سے علیحدگی کا بل متعارف کروائیں گی

پیر 3 اکتوبر 2016 10:16

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2016ء)برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے کہا ہے کہ وہ ملکہ کے اگلے خطاب کے موقع پر 'گریٹ ریپیل بل' متعارف کروانے والی ہیں جس سے وہ سابقہ قانون کالعدم ہوجائے گا جس کے تحت برطانیہ یورپی یونین کا حصہ بنا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گریٹ ریپل بل کی منظوری سے یورپیئن کمیونٹی ایکٹ قانون کی کتاب سے ہٹ جائے گا جس سے برطانیہ میں یورپی یونین کے قوانین کی بالا دستی بھی ختم ہو جائے گی۔اس کے ساتھ ہی حکومت یورپی یونین کے دیگر قوانین کو برطانوی قانون میں ضم کرنے کی کوشش کرے گی اور یونین کے جن قوانین کی ضرورت نہیں ہے انھیں پوری طرح سے ختم کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :