دمشق پر امریکی چڑھائی خطے کو ہلا دے گی ، روس کا انتباہ

پیر 3 اکتوبر 2016 10:15

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2016ء)روس نے خبردار کیا ہے کہ دمشق اور شامی حکومت کی فوج کے خلاف امریکا کی کسی بھی براہ راست جارحیت کا نتیجہ مشرق وسطی میں ہلا دینے والی تبدیلیوں کی صورت میں سامنے آئے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان مارا زاخاروفا نے کہا ہے کہ شامی حکومت اور فوج پر امریکا کی "براہ راست چڑھائی" مشرق وسطی میں "خوف ناک اور ہلا دینے والی تبدیلیوں" کا سبب بن جائے گی۔

روس اور امریکا شام کے تنازع میں ایک ایک فریق کو سپورٹ کر رہے ہیں۔حال ہی میں امریکا اور روس کے توسط سے طے پانے والی فائربندی ٹوٹ چکی ہے اور ہفتے کے روز روسی جنگی طیاروں نے حلب شہر میں شامی اپوزیشن کے زیر کنٹرول علاقوں کو بم باری کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :