اسرائیل مغربی کنارے میں نئے 98 یونٹ تعمیر کرے گا

پیر 3 اکتوبر 2016 10:15

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2016ء)اسرائیل نے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے لیے 98 نئے رہائشی یونٹوں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات یہودی بستیوں کی آبادی کاری کی مخالف تنظیم "Peace Now" نے بتائی۔

(جاری ہے)

مذکورہ نئے یونٹ رام اللہ شہر کے شمال میں گیلو یہودی بستی کے نزدیک اور رام اللہ ہی کے قریب اسرائیلی صنعتی علاقے میں تعمیر کیے جائیں گے۔تنظیم کی ترجمان کے مطابق "اسرائیلی حکومت نے اس منظوری کے ساتھ ہی فلسطینی اور اسرائیلی ریاستوں پر مبنی حل کے سامنے ایک نئی رکاوٹ کھڑی کر دی ہے"۔

متعلقہ عنوان :