سلامتی کونسل حلب کے معاملے میں فوری مداخلت کرے ،جی سی سی کا مطالبہ

پیر 3 اکتوبر 2016 10:14

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2016ء)خلیج تعاون کونسل (جی سی سی )کے رکن ممالک نے شام کے شہر حلب اور اس کے رہائشی علاقوں پر فضائی بم باری کی سخت مذمت کی ہے۔غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق کونسل کے سکریٹری جنرل عبداللطیف الزیانی کا کہنا ہے کہ کونسل کے ممالک حلب شہر پر مسلسل حملوں ، اس کے اہلیان کے قتل اور وہاں کے رہائشی علاقوں کی منظم تباہی کی شدت سے مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

الزیانی کے مطابق یہ کھلی جارحیت ہے جو بین الاقوامی قوانین اور انسانیت اور اخلاقیات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔الزیانی نے باور کرایا کہ کونسل کے ممالک عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ حلب اور شام کے دیگر شہروں کے اہلیان کے خلاف مختلف ممنوعہ ہتھیاروں کے ذریعے مرتکب بدترین جرائم کی مذمت کی جائے۔ساتھ ہی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ حلب میں جارحیت کو روکنے اور شامی عوام کی مشکلات کو ختم کرنے کے لیے فوری طور پر مداخلت کرے۔

متعلقہ عنوان :