سعودی عرب کی نئی ویزہ پالیسی ، سنگل انٹری ویزہ کیلئے 2 ہزار سعودی ریال فیس ادا کرنا پڑے گی

پیر 3 اکتوبر 2016 10:14

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2016ء) سعودی عرب نے نئی ویزہ فیس کے نفاذ پر عملدرآمد شروع کر دیا۔ نئی ویزہ پالیسی کے تحت سنگل انٹری ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو 2 ہزار سعودی ریال فیس ادا کرنا پڑے گی۔

(جاری ہے)

تاہم پہلی بار حج یا عمرہ کیلئے آنے والے اس فیس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اسی طرح غیر ملکی افراد کو ملک سے باہر جانے کیلئے 200 ریال فیس ادا کرنا ہوگی۔ یہ ویزہ فیس 2 ماہ کے لئے کارآمد ہوگی۔ ہر اضافی ماہ کیلئے 100 ریال ادا کرنا پڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :