ایران اپنا نیا ڈرون منظر عام پر لے آیا

امریکی ڈرون سے ملتا جلتا ہے، بم لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، ماہرین

اتوار 2 اکتوبر 2016 12:48

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2016ء)ایران کے پاسدران انقلاب نے ملکی ساختہ بغیر پائلٹ کے ڈرون جہاز کو عام کر دیا ہے۔ یہ ڈرون بم لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ امریکی ڈرون سے ملتا جلتا ہے۔ ایران نے تقریباً پانچ برس قبل ایک امریکی ڈرون کو اپنے قبضے میں لیا تھا۔

(جاری ہے)

ایران نے اپنے ڈرون کا نام صاعقہ یعنی آسمانی بجلی رکھا ہے۔ اس ڈرون کی نقاب کشائی کی تقریب ایک ملکی نمائش میں کی گئی۔ ایران کے پاسدران انقلاب کے شعبے ایرو اسپیس کے سربراہ امیر علی حِجازدہ کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون ایک وقت میں چار مختلف ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حجازدہ نے آزمائشی مرحلے میں ایرانی ڈرون کی کارکردگی کو انتہائی شاندار قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :