غلط اطلاعات پر افغان ہیلی کاپٹر اپنے ہی سکیورٹی اہلکاروں پر چڑھ دوڑا

فضائی کارروائی کے دوران اپنے ہی پانچ فوجی اور ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا ، افغان وزارت دفاع نے تصدیق کردی

اتوار 2 اکتوبر 2016 12:48

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2016ء)افغان فوج کے ایک ہیلی کاپٹر غلط اطلاعات پر ایک فضائی کارروائی کے دوران اپنے ہی پانچ فوجی اور ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا ۔ ہیلی کاپٹر سے حملہ افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

افغان وزارت دفاع نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلی کاپٹر پر سوار فوجی اہلکاروں کو غلط اطلاع فراہم کی گئی تھی اور اِس باعث حملے میں اپنے ہی فوجی مارے گئے ہیں۔

وزارت دفاع کے مطابق افغان فوج کو مطلع کیا گیا تھا کہ صوبے فرح کے ایک ضلع بالابْلْوک میں باغی تخریبی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور اْن کے خلاف مدد طلب کی گئی تھی۔ اِس اطلاع کے جواب میں روانہ کیے گئے ہیلی کاپٹر نے غلط نشانے پر راکٹ داغ دیا اور چھ سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

متعلقہ عنوان :