فلپائن کے صدر کے بیان پر اسرائیل برہم

اتوار 2 اکتوبر 2016 12:46

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2016ء)اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے فلپائنی صدر روڈیگو ڈوٹیرٹے کے ہٹلر سے متعلق بیانات کو ’افسوس ناک‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈوٹیرٹے نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ وہ ملک میں جرائم پیشہ عناصر کا قتل عام اسی انداز سے کریں گے، جیسا ہٹلر نے یہودیوں کا کیا تھا۔ ہفتے کے روز اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو امید ہے کہ فلپائنی صدر اپنے الفاظ کی وضاحت کر پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :