ہنگری کے مسلمان خوف کا شکار

اتوار 2 اکتوبر 2016 12:46

بڈاپسٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2016ء)ہنگری کے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم وکٹور اوربان کی جانب سے مسلسل مسلم مخالف بیانات کی وجہ سے ’خوف‘ کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

ہنگری کی حکومت یورپی یونین کی جانب سے مہاجرین کی تقسیم سے متعلق کوٹے کے خلاف کل دو اکتوبر کو ایک عوامی ریفرنڈم کا انعقاد کرا رہی ہے اور اوربان اس سلسلے میں متعدد متنازعہ اور مسلم مخالف بیانات دیتے آئے ہیں۔ اوربان کا کہنا ہے کہ ہنگری یورپی یونین کے اس کوٹے کو تسلیم نہیں کرے گا، کیوں کہ مسلم مہاجرین کی آمد سے ہنگری کا ’مسیحی تشخص اور ثقافت‘ متاثر ہو گی۔