امریکہ میں دو مسلمان بہنیں ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی شریک

لوگوں کو محبت کاپیغام دینے کیلئے گلے ملنے کی پیشکش کر تی رہیں

اتوار 2 اکتوبر 2016 12:43

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2016ء)امریکی ریاست مشی گن میں دونوجوان مسلمان بہنیں سڑک پر صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کی ریلی میں شرکت کیلئے انتظار میں کھڑے لوگوں کو گلے ملنے کی پیشکش کرتی رہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں 25سالہ حاجر صہبائی اوراس کی 12سالہ بہن سڑک پر ”پلے کارڈز “لے کر پھرتی رہیں جس پر امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتوں کو گلے لگانے کی پیشکش کی گئی تھی۔

نوجوان لڑکی کاکہناتھا کہ اس نے 15منٹ صرف پانچ ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتوں کو گلے لگایا ہے جو کہ مایوس کن ہے جبکہ میرا ٹارگٹ دن میں کم از کم 1000لوگوں کو گلے میں لگانے کا تھا۔لڑکی کا کہنا تھا کہ ہم یہاں صرف محبتیں بانٹنے آئیں ہیں لیکن میرے خیال میں محبتیں لینے والے کافی نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

صہبائی کا کہناتھا کہ وہ ٹرمپ کی ریلی میں شرکت کے حوالے سے بھی بالکل بھی پریشانی کا شکار نہیں ہوئیں جبکہ وہ یہاں آنے پر خوشی محسوس کر رہی تھیں ،میرے خیا ل جو لوگ یہاں آئے ہیں وہ اچھے لوگ ہیں۔

حاجر صہبائی نے کہا کہ ان کے مطابق ریلی میں بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو شائد کبھی کسی مسلمان سے نہیں ملے ہوں گے ،اس لیے لوگوں کو لگے ملنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ مسلمان تشدد پسند نہیں ہیں بلکہ محبت کرنے والے لوگ ہیں۔

متعلقہ عنوان :