پاکستان کا پانی روکنے کی منصوبہ بندی کرنے والے بھارت کا اپنا پانی بند

چین نے دریائے برہم پترا کا پانی روک لیا، تبت کے مقام پر ہائیڈرو پراجیکٹ کی تعمیر شروع، بھارت کی پانچ بڑی ریاستوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہوگی،بھارتی میڈیا کا دعویٰ بھارت کے ساتھ پانی کے معاملے پر کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہے اسلئے ہم اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں، چینی حکام

اتوار 2 اکتوبر 2016 12:53

نئی دہلی ، بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2016ء) پاکستان کا پانی روکنے کی منصوبہ بندی کرنے والے بھارت کا اپنا پانی بند ،چین نے دریائے برہم پترا پر بھارت کا پانی روک لیا، تبت کے مقام پر ہائیڈرو پراجیکٹ کی تعمیر شروع، بھارت کی پانچ بڑی ریاستوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے ہاتھوں یرغمال انڈین حکومت کو پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی مہنگی پڑ گئی، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے تبت کے مقام پر اپنی تاریخ کا سب سے بڑا آبی مں صوبہ شروع کردیا جسے لال ہو پروجیکٹ کا نام دیا گیاہے اس منصوبے پر چار اعشاریہ نو پانچ بلین یوان لاگت آئی گی اور یہ دو ہزار انیس میں مکمل ہوگا۔

اس منصوبے کی تعمیر سے دریائے برہم پترا کے پانی میں چھتیس فیصد کمی واقع ہوگی جس کے نتیجے میں بھارت کی پانچ بڑی ریاستوں پانی کی شدید قلت پیدا ہوجائے گی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑیگا۔دوسری جانب چینی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ پانی کے معاملے پر کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہے اسلئے ہم اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔

متعلقہ عنوان :