پاکپتن: پہلی جماعت کی طالبہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئی

سکول سے واپسی پر دو افراد نے اغواء کیا، زیادتی کے بعد گلادبا کر قتل کردیا گیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 10:41

پاکپتن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2016ء )پہلی جماعت کی طالبہ کو سابقہ دشمنی پر سکول سے واپسی پر دو افراد نے زیادتی کے بعد گلہ دباکر قتل کر ڈالا اور نعش کھیتوں میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواحی گاوٴں ماچھی سنگھ کے امام علی کی 9سالہ بیٹی سعدیہ اپنے بھائی عدنان کے ساتھ نجی سکول میں پڑھنے کے لئے گئی واپسی پر اسکا بھائی عدنان پہلے گھر آگیا، سعدیہ اکیلی سکول سے گھر آرہی تھی کہ گورنمنٹ سکول سے قریب پہلے سے گھات لگائے دو افراد جمیل وغیرہ نے سعدیہ کو زبردستی پکڑ کر قریبی کھیتوں میں لے گئے جہاں پر اس کو زیادتی کے بعد گلہ دباکر قتل کر ڈالا اور لوگوں کو آتا دیکھ کر فرار ہو گئے۔

ان کی پرانی دشمنی تھی۔ پولیس نے مقتولہ کے باپ کی روپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔