تحریک انصاف کے جلسے میں 30سے50ہزارلوگ تھے ، چیئرمین نجکاری محمدزبیر

عمران خان ڈیڈلائن دیکراداروں کودھمکیاں دے رہے ہیں ،طلال چوہدری

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 10:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2016ء)نجکاری کے چیئرمین محمدزبیرنے کہاہے کہ تحریک انصاف کے جلسے میں 30سے50ہزارلوگ تھے ،بڑے بڑے جلسے کراناکوئی معیارنہیں ۔عمران خان کی تقریرپرردعمل دیتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ حکومت2018ء تک اپنی مدت پوری کریگی۔عمران خان کوعوامی مینڈیٹ کااحترام کرناچاہئے ،وہ ملکی ترقی روکنا چاہتے ہیں ،انہیں نوازشریف پراتنے سنگین الزامات نہیں لگانے چاہئیں ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے جلسے میں تقریباً30سے50ہزارلوگ تھے ،پی ٹی آئی ایک ماہ سے جلسے کی کامیابی کیلئے کوششیں کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس جلسے کیلئے کراچی کوئٹہ ،پشاورسے لوگ لائے ہیں ۔اتنی محنت کے بعدتوکوئی بھی سیاسی جماعت اس سے زیادہ لوگ جمع کرسکتی ہے ۔اوریہ بھی معلوم نہیں کہ تحریک انصاف کے جلسوں کے انعقادکیلئے فنڈنگ کون کررہاہے ۔مسلم لیگ ن کے رہنماطلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان سپریم کورٹ کے فیصلے کاانتظارکیوں نہیں کرتے ،حکومت پانامہ لیکس کے معاملے میں مخلص ہے ،اپوزیشن پانامہ لیکس کے معاملے پر2018ء کاالیکشن کیش کراناچاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بات دھونس دھاندلی کی نہیں ہوگی ،بات پارلیمنٹ میں ہوگی ۔عمران خان ڈیڈلائن دیکراداروں کودھمکیاں دے رہے ہیں