عمران خان کا نوازشریف کیخلاف مزید جلسے نہ کرنے کا اعلان

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 10:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے موجودہ حالات کے پیش نظر نوازشریف کیخلاف مزید جلسے نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر نوازشریف کے خلاف مزید جلسے نہیں کریں گے کیوں کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے احتجاج کی وجہ سے فوج کو مشکلات پیش آئیں اور اگر بارڈر ٹینشن نہ ہوتی تو ہم یہیں بیٹھ جاتے۔عمران خان نے ساتھ ہی نوزشریف کو پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم آپ کو محرم تک کا وقت دے رہے ہیں اگر محرم کے بعد بھی کچھ نہ ہوا تو حکومت نہیں کرنے دیں گے اور اگر اسلام آباد گئے تو بند کر دیں گے ۔