پاکستان آرمی میں تقریاں و تبادلے

میجر جنرل سرفراز ستار کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ، آئی ایس پی آر

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 10:37

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2016ء ) پاکستان آرمی کے میجر جنرل سرفراز ستار کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل سرفراز ستار کو 2013 میں، سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی نے میجر جنرل نوشاد کیانی کی جگہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس (ڈی جی ایم آئی) تعینات کیا تھا۔

(جاری ہے)

2015 میں میجر جنرل سرفراز ستار کو تبادلہ کرکے سیالکوٹ میں آٹھویں انفینٹری ڈویڑن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ کے طور پر تعینات کیا گیا جو ان کا موجودہ رینک ہے۔ان کے تبادلے کے بعد میجر جنرل ندیم ذکی منج نے ڈی جی ایم آئی کا عہدہ سنبھالا تھا۔میجر جنرل سرفراز ستار نے 1984 میں آرمرڈ کور میں کمیشن حاصل کیا۔وہ بھارت میں بطور دفاعی اتاشی بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :