نیوجرسی میں ٹرین حادثے کا شکار ‘ 3 افراد ہلاک‘ سینکڑوں زخمی

واقعہ میں دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے تاہم خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا، ترجمان وائٹ ہاؤس

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 10:44

نیوجرسی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2016ء ) امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں مسافروں سے بھری ٹرین اسٹیشن پر رکنے کی بجائے ٹریک کے بلاکوں توڑتی ہوئی دیوار سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں تین افراد ہلاک اور ایک سو سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوجرسی میں ٹرین حادثہ ہو بوکین کے اسٹیشن پر پیش آیا جہاں مسافر ٹرین رکنے کے بجائے ٹریک کے آخر میں لگے بلاکوں پر چڑھ دوڑی اور پھر چند میٹر کے فاصلے پر واقع ایک دیوار سے جا ٹکرائی۔

حادثے کے وقت ٹرین میں ڈھائی سو مسافر سوار تھے۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔حادثے کے بعد اسٹیشن سے تمام سروسز معطل کردی گئی ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان ارنسٹ کا کہنا ہے کہ واقعہ میں دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے تاہم اسے خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :