یمن، حوثی باغیوں کی شیلنگ، ایک سعودی فوجی ہلاک،3زخمی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 10:43

صنعاء( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2016ء )سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کے مطابق یمنی باغیوں کی شیلنگ سے ایک سعودی فوجی ہلاک جبکہ تین شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی ہونے والے تین شہریوں میں دو سعودی اور ایک بنگلہ دیشی کارکن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی حکام کے مطابق سرحدی علاقے جزان پر یہ شیلنگ یمن کے حوثی باغیوں نے کی تھی۔ سعودی اور یمنی مسلح تنازعے کے دوران ہونے والی شیلنگ سے سرحدی علاقوں میں ایک سو سے زائد سعودی شہری اور فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب یمن میں جاری جنگی حالات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :