پیرس کلائمیٹ ڈیل کی توثیق کر دی جائے گی، یورپی یونین

یونین کے وزرائے ماحولیات کے اجلاس میں ڈیل کی توثیق کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 10:43

برسلز( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2016ء )یورپی یونین نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں طے پانے والی پیرس کلائمیٹ ڈیل کی توثیق اگلے ہفتے کے دوران کر دی جائے گی۔ یونین کے وزرائے ماحولیات کے اجلاس میں ڈیل کی توثیق کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امکاناً منگل، چار اکتوبر کو یورپی پارلیمان میں پیرس ڈیل کی توثیق کا بِل پیش کیا جائے گا اور اْسی سیشن میں بل پر رائے شماری کی جائے گی۔ یونین کی رکن ریاستوں کے وزرائے ماحولیات نے توثیق کے عمل کو تیز تر کرنے پر بھی زور دیا۔ یہ امر اہم ہے کہ یورپی یونین اپنی رکن ریاستوں کی جانب سے ڈیل کو تسلیم کرنے سے قبل بھی اپنی منظوری دینے کی مجاز ہے۔