بھارت نے امرتسر لاہور بس سروس معطل کردی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 10:59

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2016ء )بھارت نے بوکھلاہٹ کا ایک اور مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور اور امرتسر کے درمیان چلنے والی بس سروس معطل کر دی۔پاک بھارت شیڈول کے مطابق لاہور اور نئی دہلی کے درمیان دوستی بس سروس ہفتے میں 3 روز منگل بدھ اور جمعے کو جبکہ لاہوراور امرتسرکے درمیان بس روزانہ چلتی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے صبح 6 بجے دوستی بس لاہور سینئی دہلی روانہ ہوئی تو اس میں 15 مسافر سوار تھے جبکہ لاہور سے امرتسر جانے والی بس کسی مسافر کے بغیر روانہ ہوئی۔پاکستانی بس سروس حکام کے مطابق بھارتی حکومت نے امرتسر سے لاہور ا آنیوالی بس سروس کو منسوخ کر دیا اورکہا ہے کہ موجودہ کشیدہ حالات کے باعث بس کو عارضی طور پرپاکستان نہیں بھیجا جا رہا

متعلقہ عنوان :