پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

اظہر علی اور ویسٹ انڈین قائد جیسن ہولڈر نے ٹرافی سے پردہ اٹھایا ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے کے لئے پاکستان کو سیریز میں کلین سوئپ درکار

جمعہ 30 ستمبر 2016 10:20

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2016ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی دبئی میں رونمائی کردی گئی۔ٹی ٹوئنٹی کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب ون ڈے سیریز میں ٹاکرا ہوگا، ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی اور ویسٹ انڈین قائد جیسن ہولڈر نے ٹرافی سے پردہ اٹھایا۔

(جاری ہے)

ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے کے لئے پاکستان کو سیریز میں کلین سوئپ درکار ہوگا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں فروری دوہزار پندرہ کے بعد ایکشن میں دکھائی دیں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ تیس ستمبر کو شارجہ میں ہوگا۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں کم بیک کرنے والے پاکستان کھلاڑی اسد شفیق نے کہا ہے کہ ماضی میں جو غلطیاں ہوئی وہ اب نہیں ہوں گی، ون ڈے فارمیٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کا مکمل یقین ہے۔

متعلقہ عنوان :