عمران خان نے اپنے میڈیا سیل کے کیمروں کو خفیہ ملاقات کی کوریج سے روک دیا

جمعہ 30 ستمبر 2016 10:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے میڈیا سیل کے کیمروں کو خفیہ ملاقات کی کوریج سے روک دیا ہے۔ انہوں نے یہ احکامات اس وقت جاری کیے جب وہ اپنی رہائش گاہ واقع زمان پارک میں پارٹی رہنماؤں جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان سے رائیونڈ مارچ کوکامیاب کرانے کی اور جلسہ میں نئی احتجاجی تحریک کے اعلان سے متعلق تبادلہ خیال کررہے تھے۔

تینوں رہنماؤں نے آج ہونے والے جلسے کے انتظامات اور تبادلوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل عمران خان نے اپنی پارٹی کے مختلف رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، نعیم الحق سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی اور مارچ اور جلسے پر تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی رہائش گاہ واقع ماڈل ٹاؤن میں بھی ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، شاہ محمود قریشی اور نعیم الحق سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں رائیونڈ مارچ اور اڈا پلاٹ جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ جس کے بعد عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ اڈا پلاٹ کا دورہ کیا جہاں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامی کمیٹی کو مختلف ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :