ایک تولہ سونے کی قیمت52ہزارسے کم ہوکر51ہزارروپے کی سطح پرآگئی

جمعہ 30 ستمبر 2016 10:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2016ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعدملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت52ہزارسے کم ہوکر51ہزارروپے کی سطح پرآگئی ۔جمعرات کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں6ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1319ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں200روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعد کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت52ہزارروپے سے کم ہوکر51ہزار800روپے پرآگئی اسی طرح171روپے کی کمی دس گرام سونے کی قیمت44ہزار400روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت740روپے پربرقراررہی