بنگلہ دیشی پولیس کی طرف سے مخالفین کے گھٹنے توڑنے کی پالیسی پر ہیومن رائٹس واچ کی کڑی تنقید

جمعہ 30 ستمبر 2016 10:58

ڈھاکہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2016ء )انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بنگلہ دیش کے سلامتی کے اداروں کو مخالفین کے خلاف کارروائیوں پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

اس تنظیم کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق یہ اہلکار جان بوجھ کر حزب اختلاف کے کارکنوں کے گھٹنوں پر گولی مارتے ہیں، جسے ’نی کیپنگ‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ایچ آر ڈبلیو کی ایشیا شاخ کے سربراہ بریڈ ایڈمز کے مطابق بنگلہ دیش میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے زیر حراست افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کرنے جیسے واقعات کو فائرنگ کے تبادلے یا کوئی اور رنگ دے کر پیش کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :