امریکی خاتون اول مشیل اوباما ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

جمعہ 30 ستمبر 2016 10:56

فلاڈیلفیا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2016ء )سابق امریکی مس یونیورس کو برے القاب سے پکارنے پر امریکی خاتون اول مشیل اوباما ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں،کہتی ہیں کیاخواتین کیخلاف غیر اخلاقی بیانات دینا والاصدر بنے گا۔

(جاری ہے)

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ہیلری کلنٹن کی صدارتی مہم کے دوران خاتون اول مشیل اوباما نے سابق امریکی مس یونیورس الیشیا ماچاڈو کو برے القاب سے پکارنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو کھری کھری سنائیں،صاف کہہ دیا کہ وائٹ ہاؤس کو بالغ ذہن کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لئیبغیر ان کے کردار اور شخصیت پر خوب تیر برسائے۔انہوں نے کہا کہ اگر امیدوار دھمکیاں دیتا ہو،صدارتی ٹرائل کے دوران جھوٹ بولے اور یہ سمجھے کہ ٹیکس نہ دے کر وہ اسمارٹ بن جائے گا تو حقیقت میں وہ کیسا امیدوار ہو گا،اس قسم کا انسان صدر بنے گا؟جلسے کے دوران مشیل اوباما نے ہیلری کلنٹن کی تعریفوں کیپل باندھتے ہوئے انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں مضبوط شخصیت قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :