اشرف غنی اور گلبدین حکمت یار نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے

زیر حراست طالبان لیڈرز کو غیر مشروط رہا کرنے کیلئے مذاکرات کئے جائیں ، گلبدین حکمت یار

جمعہ 30 ستمبر 2016 10:54

کابل( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2016ء )آج افغان صدر اشرف غنی اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے ایک امن معاہدے پر دستخط کر دیے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس معاہدے پر دستخط کرنے کی یہ تقریب کابل کے صدارتی محل میں منعقد کی گئی، جس میں حکمت یار نے ایک ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کر کے دستخط کیے۔ طالبان کے ساتھ 2001ء میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد حکومت کے خلاف لڑنے والے کسی گروپ کے ساتھ کابل حکومت کا یہ پہلا امن معاہدہ ہے۔

عالمی سطح پر اس معاہدے کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

حزب اسلامی کے لیڈر گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ افغان حکومت کے زیر حراست تمام طالبان لیڈر کو غیر مشروط طور پر رہا کرکے ان سے مذاکرات کیا جائے، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رپورٹ کے مطابق حزب اسلامی کے رہنما گل بدین حکمت یار نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے بعد طالبان سے بھی مذاکرات کیا جائے جبکہ دوسری جانب مرحوم احمد شاہ مسعود کی جانشین عطا محمد نور کی جانب سے بھی افغان حکومت کو طالبان سے مذاکرات کرنے کا مطالبہ کر دیا گیاہے، گل بدین حکمت یار نے زور دیا ہے کہ طالبان بھی اپنے رویوں میں نرمی لاکر افغان حکومت سے مذاکرات کرے جبکہ چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھی طالبان سے مذاکرات کی حمایت کی، گل بدین حکمت یار نے مزید کہا کہ خطے میں جاری جنگ سے کسی کو فائدہ نہیں یہ جنگ نہ افغانوں اور ہمسایہ ممالک کے مفاد میں ہے، اس جنگ میں بے گناہ افغان لوگوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :