ہندوستان کو پٹھان کوٹ اور ممبئی کے واقعات ہضم نہیں ہوپارہے، شیخ رشید

ہندوستان نے پاکستان پرحملے کی غلطی کی تو نہ سرگوں اگے گی اور نہ مہندی جمے گی اور نہ ہی مندروں میں گھنٹیاں بجے گی، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 30 ستمبر 2016 11:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2016ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہندوستان کو پٹھان کوٹ اور ممبئی کے واقعات ہضم نہیں ہوپارہے۔ ان واقعات میں ہلاک ہونے والے بھارتیو کی لاشیں کئی کئی روز تک پڑی رہیں لیکن پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ کھڑی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کراس فائرنگ سٹرائیک والوں کے سٹاک ایکسچینج کا انڈکس500پوائنٹ نیچے آگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان نے پاکستان پرحملے کی غلطی کی تو نہ سرگوں اگے گی اور نہ مہندی جمے گی اور نہی مندروں میں گھنٹیاں بجے گیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کے ساتھ جئیں گے اور پاکستان کے ساتھ مریں گے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاسکتان کا پیغام نریندرمودی اور اس کے یاروں کو پہنچائیں گے اور یہ پیغام پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے واقعہ کے بعد پی ٹی آئی کے جلسے کی اہمیت دوگنی ہوگئی ہے۔