چین کا کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

پاکستان اور بھارت بات چیت کے ذریعے اختلافات حل کریں، خطے کے امن و استحکام کی حفاظت کریں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

جمعہ 30 ستمبر 2016 11:17

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2016ء) چین نے کشمیر کو صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت بات چیت کے ذریعے اختلافات کو حل کریں اور خطے کے امن و استحکام کی حفاظت کریں، چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر میں جارحیت اور صورتحال پر تشویش ہے، کشمیر تاریخی مسئلہ ہے جیسے پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت سے حل کیا جا سکتا ہے، پاکستان اور بھارت بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے تمام متنازع مسائل کو حل کریںِ، دونوں ممالک تعلقات بحال اور تعاون بڑھائیں، ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بھارت خطے کے امن و استحکام کی حفاظت کریں گے

متعلقہ عنوان :