پاک بھارت کشیدگی، پاکستانی سینما مالکان نے بھارتی فلمیں ہٹانا شروع کر دیں

سپر سینما نیٹ ورک دو ہفتے تک کوئی بھارتی فلمیں نہیں چلائے گا،ٹی وی چینلز پر بھی بھارتی ڈرامے بند کرائے جائیں،سینما مالکان کا مطالبہ، تمام سینما مالکان کی جانب سے بھارتی فلموں پر پابندی بارے (آج) باقاعدہ اعلان کئے جانے کا امکان

جمعہ 30 ستمبر 2016 11:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2016ء)بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کے کام پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد پاکستانی سینما مالکان نے بھارتی فلمیں ہٹانا شروع کر دیں، تمام سینما مالکان کی جانب سے (آج) جمعہ کو باقاعدہ اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام پر پابندی عائد کیے جانے کے بعدپاکستانی سینما مالکان نے بھارتی فلمیں ہٹانا شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

، سپر سینما نیٹ ورک دو ہفتے تک کوئی بھارتی فلمیں نہیں چلائے گا۔سپر سینما نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تعلقات ٹھیک ہونے تک بھارتی فلمیں چلانے پر پابندی ہو گی ۔ ایٹریم کراچی اور سینٹورس اسلام آباد نے بھی بھارتی فلموں پر پابندی کی حمایت کر دی ۔ سینما مالکان کا کہنا ہے کہ ٹی وی چینلز پر بھی بھارتی ڈرامے بند کرائے جائیں ۔ تمام سینما مالکان کی جانب سے (آج) باقاعدہ اعلان کئے جانے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :