بھارت کاجنگی جنون انتہا کو چھونے لگا،پنجاب اورگجرات سے متصل سرحد پر ہائی الرٹ

جمعہ 30 ستمبر 2016 11:12

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2016ء)بھارت کاجنگی جنون عروج پر پہنچ گیا، پنجاب اورگجرات سے متصل سرحدپرہائی الرٹ کردیا گیا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب میں اٹاری کے قریب گاؤ ں خالی کرا لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اٹاری سرحد سے دس کلو میٹر تک کا علاقہ خالی کرالیا گیا ہے، بھارت کیسرحدی علاقوں میں اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ سرحدوں پر فضائی نگرانی بھی بڑھا دی گئی ہے،پٹھانکوٹ کے علاقے میں بھی سرحدسے10 کلو میٹر تک کا علاقہ سیل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :