ایک بار پھر تمام جماعتوں کو رائے ونڈ مارچ میں شر کت کی دعوت دیتا ہوں ‘عمران خان

بھارتی جارحیت سے شہد ہونیوالے دوفوجی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کر تاہوں اور بھارتی جارحیت کے خلاف پاک افواج کو پیغام دیتے ہیں کہ پوری قوم انکے ساتھ ہے ہمار اجینا مر نا پاکستان کیلئے ہے‘ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جا رہا ہے‘چےئر مین تحر یک انصاف تحر یک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کے جلسے کے اسٹیج پر جانے کیلئے بنائے جانیوالی سیڑھی ٹوٹ گئی کارکنان آپس میں بھی لڑ پڑے ‘ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال سے 4کارکنان زخمی ‘ پو لیس اہلکاروں نے مداخلت کر کے معاملے کو کنٹر ول کر لیا عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی ‘گلوکارسلمان احمد ‘ابرا ر الحق کے ملی نغموں پر تحر یک انصاف کے کارکنان جھومتے رہے ‘گونوازگو کے نعرے

جمعہ 30 ستمبر 2016 11:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2016ء) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان اور دیگر قائدین کی آمد کے موقعہ پر رائے ونڈ مارچ کے جلسے کے اسٹیج پر جانے کیلئے بنائے جانیوالی سیڑھی ٹوٹ گئی ‘ اسٹیج پر جانے سے روکنے پر کارکنان آپس میں لڑ پڑے ‘ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال سے 4کارکنان زخمی جبکہ پو لیس اہلکاروں نے مداخلت کر کے معاملے کو کنٹر ول کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق چےئر مین تحر یک انصاف عمران خان جمعرات کی شام جہانگیر ترین ‘چوہدری سرور ‘عبدالعلیم خان سمیت دیگر کے ہمراہ اڈاہ پلاٹ پر جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لینے پہنچے تو وہاں پر دھکم پیل کے دوران اسٹیج پر جانے کیلئے بنائی جانیوالی لوہے کی سیڑھی ٹوٹ گئی جسکو قائدین کے اسٹیج پر اترنے سے قبل عارضی طور پر انتظامیہ نے مر مت کر لیا جبکہ دوسری طرف جمعرات کی شام تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کی اڈاہ پلاٹ آمد سے قبل تحر یک انصاف کے کارکنان اسٹیج پر جانے کی اجازت نہ ملنے پر آپس میں لڑ پڑے اور ہاتھا پائی کے بعد ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے تشدد شروع کر دیا جس اے ایک خاتون انم سمیت 4کارکنان معمولی زخمی بھی ہوئے تاہم پو لیس نے فوری طور پر مداخلت کر کے حالات کو کنٹرول کر کے کارکنوں کو منتشر کر دیا جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے کارکنوں کو جوش دلانے کیلئے گلوکارعطاء اللہ عیسیٰ خیلوی ‘سلمان احمد اور گلوکارابرالحق نے پارٹی اور قومی نغمے پیش کیے جبکہ اس موقعہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہاکہ میں سب سے پہلے بھارتی جارحیت سے شہد ہونیوالے دوفوجی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کر تاہوں اور بھارتی جارحیت کے خلاف پاک افواج کو پیغام دیتے ہیں کہ پوری قوم انکے ساتھ ہے اور ہمار اجینا مر نا پاکستان کیلئے ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں نوازشر یف نے وزار ت خارجہ کا عہدہ بھی اپنے پاس رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر تمام سیاسی جماعتوں کو رائے ونڈ مارچ میں شر کت کی دعوت دیتا ہوں ‘ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جا رہا ہے ‘نوازشریف کو حساب دینا ہی پڑ یگا ‘پانامہ لیکس میں نوازشر یف رنگے ہاتھوں پکڑ جا چکے ہیں ‘تحر یک انصاف کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی ‘آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان آج کر وں گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو بیرونی اور اندورانی دونوں خطرات سے بچانا ہے ملک کر پشن کھوکھلا کر رہی ہے یہاں سے پیسہ لوٹ کر باہر لے جایا جا رہا ہے میں سب کو دعوت دیتا ہوں وہ آئے کیونکہ عوام کے پیسے کی حفاظت اگر عوام نے نہیں کر یں گے تو کوئی اور نہیں کر یگا ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں نئی تاریخ بنے گی اور عوام ملک کو چھوٹے سے کر پٹ مافیا سے تباہ ہونے سے بچائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ میں کسانوں مزدورں سمیت تمام طبقات کو دعوت دیتاہوں وہ احتجاج میں شر یک ہوں کسانوں کو حقوق مانگنے پرحکمرانوں نے جیلوں میں ڈال دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آج جلسے کیلئے آثار بہت اچھے نظر آرہے ہیں (ن) لیگ کے کارکنا ن بھی جانتے ہیں نوازشر یف کر پٹ ہے میں لمبی باتیں آپ سے آج جلسہ میں کروں گا ۔