کوئی بھی انصاف سے بالا تر نہیں ہے، جاوید ہاشمی
اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش نہ کرنے والا چورہے ، آج سری نگر سمیت دیگر کرہ ارض پر پاکستان زندہ بار کے نعرے لگائے جا رہے ہیں یہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کانتیجہ ہے، تقریب سے خطاب
جمعرات 29 ستمبر 2016 10:19
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2016ء)سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ کوئی بھی انصاف سے بالا تر نہیں ہے اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش نہ کرنے والا چور ہے۔ پارلیمنٹ کو اپنی معیاد پوری کرنی چاہئے آج سری نگر سمیت دیگر کرہ ارض پر پاکستان زندہ بار کے نعرے لگائے جا رہے ہیں یہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کانتیجہ ہے ۔ وہ گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ بار کے کراچی شہدا ہال میں پاکستان عوامی محاذ کے زیر اہتمام سیاسی ، صحافی ، و دینی شخصیات کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔
اس موقع پر پاکستان عوامی محاذ کے چیئر مین سید منظور علی گیلانی، لاہور ہائیکورٹ بارکے صدر رانا ضیاء عبدالرحمان ، احمد اویس ، عام پارٹی کے چیئر مین نسیم صادق ، لاہور بارکے سابق صدر چودھری ذوالفقار ، ارشد انجم ، بدر ظہور ، حنیف گورایا، میجر حبیب الرحمان مئیو ، سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
جاوید ہاشمی نے عبدالستار ایدھی ، مجید نظامی ، جسٹس ( ر) ڈاکٹر جاوید اقبال، نواب زادہ نصراللہ خان، معراج خالد ، مولا نا سید ابو الاعلی مودودی ، ملک محمد قاسم ، بیگم رعنا لیاقت علی خان، حمید الدین مشرقی ، اے کے بروہی، سید فصیح اقبال، سردارسورن سنگھ ، ملک حامد سرفراز ، مس رابعہ سلطان قاری ، محمد اقبال چیمہ ، اور محمد رفیق غوری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو بنانے اور سنوارنے میں ان شخصیات نے اپنا اپنا موثر کردار اداکیا ۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ ہے کہ میں 11مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوا ہوں انہوں نے کہا کہ میں ایک سیاسی ورکر ہوں انکا کہناتھاکہ ملک میں جمہوری تسلسل جار ی رہنا چاہئے۔ میں ذہنی طور پر اقتدار کے لیے نہیں آیا اورنہ ہی کبھی یہ سوچا ہے پاکستان بڑی مشکلوں سے معرض وجود میں آیا ہے آج پاکستان جوان ہو چکا ہے اور ہم بھارت کے مقابلے میں لڑنے کا حوصلہ ، طاقت اور برداشت زیادہ رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ بیس سال قبل میں نے پیش گوئی کی تھی ایک دن آئے گا جب روس پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو گا وہ دن آج آگیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جرنیلوں اور سول قیادت نہیں بلکہ اس کی جغرافیائی سرحدوں نے قائم کیا ہے بھارت کو اپنی تجارت بڑھانے کے لیے پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیکنے ہوں گے انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ جنگ کر سکے ۔ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو وہ 15ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گا جاوید ہاشمی نے کہاکہ جس طرح جس شخصیات کے لیے یاد رفتگان منا رہے ہیں۔ ان میں اکبر بگٹی کا نام بھی شامل ہونا چاہئے تھا کیونکہ انہوں نے ہمیں گوادرکا تحفہ دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں موثر نظام کی ضرورت ہے ۔ہمارے وزراء قوم کے پیسے کو اس طرح ضائع نہ کریں اور اپنی کمائی کو استعمال کریں انہوں نے کہا کہ آج اس امر کی ضرورت ہے کہ پاکستان کی پوری قیادت کو باہمی مشاورت کے ساتھ تبادلہ خیال کرناچاہئے اور پاکستان کے استحکام کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرناچاہئے جاوید ہاشمی نے کہاکہ بھارت کے خلاف صرف بھڑکوں سے کام نہیں لینا چاہئے یہ بات ثابت ہو چکی ہے بھارت پاکستان سے میڈیا ، سمیت دیگر جنگ ہار چکا ہے اور پوری دنیا میں اس چہرہ کالا ہو ا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو بھارت کے چنگل سے آزاد کرانا ہو گا آج بھارت کی قیادت جنون کا شکار ہے آج ایک بڑی تبدیلی رونما ہوئی کہ بھارت پوری دنیا میں اکیلا رہ گیا ہے ۔ پاکستان عوامی محاذ کے چیئر مین سید منظور علی گیلانی نے کہا کہ آج ہم ان کی یاد میں دن منا رہے ہیں جنہوں نے اپنی زندگیاں پاکستان کی سلامتی کے لیے وقف کردیں ملک میں ایک ہی ادارہ ہے وہ پارلیمنٹ ہے جب تک پارلیمنٹ کی بالا دستی نہیں ہو گی عدلیہ کو مکمل آزاد نہیں کیا جائے گا ملک ترقی نہیں کر سکے گا انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام تر سروسز کو پاکستان کے تابع ہونا پڑے گا پاکستان کی عوام کو آزادکرنے کے لیے حکمران طبقات کے شکنجہ سے نکالنا ہو گا منظور گیلانی نے کہاکہ آج فرقوں کی بنیاد پر پاکستان کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہمیں اپنی چار پائی کے نیچے دیکھنا ہوگا پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں اور رہنما ہیں جو پاک فوج کو کہتے ہیں کہ وہ قبضہ کرلیں لیکن جنرل راحیل شریف قبضہ نہیں کرے گا اس لیے آج عوام با شعور ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ہو یا پاکستان کے اندر کے مسائل ہوں انہیں دور کرنے کے لیے ملکی عوام کو خوش حال کرنا ہوگا آج عوام کو کچھ دینا پڑے گا مخصوص طبقات کو سرنڈر کرنا پڑے گا چاہے اس میں فوجی جرنیل ہوں انہیں عوام کے سامنے سرنڈر کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوریت کو نہیں مانتا لیکن ہماری جدوجہد جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ ہم زندہ شہید لوگ ہیں ۔دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان کو سارے کھارہے ہیں کوئی بھی یہاں برکت اللہ نہیں ہے پاکستان کی بقاکے لیے ہمیں اپنے آپ کو پیش کرنا ہو گا۔ اسمبلیوں کو پورا وقت دینا چاہئے ۔ تقریب میں احمد اویس ، نسیم صادق ، ارشد انجم ، بدر ظہور ، سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 29 ستمبر 2016 کی مزید خبریں
-
تحر یک انصاف نے فیس بک پر بھی12ہزار100افراد کو رائے ونڈ میں شر کت کی دعوت ‘ صرف2149نے قبول کر لی
-
خانہ کعبہ کی قسم کھا کرکہتاہوں ہم لاشیں نہیں لینا چاہتے‘ہمارا اصل ٹارگٹ رائے ونڈ نہیں نوازشریف ہی ہیں ‘شیخ رشید احمد
-
حکومت نے فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت2روپے50پیسے سستی کردی
-
براہمداغ بگٹی پاکستان کے آئین کو تسلیم کرنے اور سکیورٹی کو چیلنج نہ کرنے پر راضی ہو چکے تھے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
-
رائیونڈ مارچ میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکار اپنے ساتھ اسلحہ نہیں لیجائیں گے‘ ڈاکٹر حیدر اشرف
-
لاہور ایئر پورٹ کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان لگ گیا
-
کوئی بھی انصاف سے بالا تر نہیں ہے، جاوید ہاشمی
-
تعلیم مکمل کرکے ملازمت حاصل کرنیوالے پیف سکالر نے وظیفے کی نصف رقم واپس کردی
-
چنیوٹ ،دوسری شادی کا سہرا سجائے دولہا بارت لے جانے کی بجائے جیل یاترا پر چلا گیا
-
جرمن پولیس نے پناہ گزین کو گولی مار دی
-
تیل کی قیمتیں صحیح سمت گامزن ہیں ،سعودی وزیر توانائی خالد الفالح
-
افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 18 افراد ہلاک، 12 زخمی
-
سعودیہ میں خواتین کو ’مکمل آزادی‘ دلانے کی مہم شروع ہوگئی
-
عراق: بغداد میں دو خودکش دھماکے، 24 افراد ہلاک، 65 زخمی
-
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں دھماکہ، 1 پولیس اہلکار ہلاک، 3 زخمی
-
خبردار! زیادہ دیر بیٹھنا باعث ہلاکت ہے‘
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
-
بھارت‘ بنگلہ دیش، افغانستان،بھوٹان کی عدم شرکت، سارک سربراہ کانفرنس ملتوی
-
ضلعی انتظامیہ نے جلسہ کی اجازت دیدی ‘عمران خان کا لاہور کو طوفانی دورہ ‘(آج) جشن منانے کا اعلان
-
نوجوان نسل بے پناہ صلاحیتوں کی حامل ، روشن خوشحال اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہے ، جنرل راحیل شریف
-
پاکستان نے بھارتی دہشتگرد ی بارے ثبوتوں پر مبنی دستاویز ات کی تیا ری شروع کر دی
-
پاکستان کا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی بینک سے رابطہ
-
بھارتی فوج نے اڑی سیکٹر میں دس حملہ آوروں کو مارنے کی تردید کر دی
-
بھارت اور بنگلہ دیش کا پاکستان کے 7 ارب سے زائد رقوم ادا کرنے سے انکار : پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کامعاملہ اعلی سطح پر اٹھانے کی ہدایت
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کو10کروڑڈالرکی آخری قسط جاری کردی
-
ریلی میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر کانگریس کے200 کارکنوں کیخلاف بغاوت کے مقدمات درج
-
گزشتہ 8سالوں میں 51 فوجی و سول ریٹائرڈ ا فسران کی بیرون ملک بطورسفیر تعیناتی کی گئی ،سرتاج عزیز
-
1991ء سے 2015ء تک 98 صنعتی یونٹس کی نجکاری کی گئی،زاہد حامد
-
چیرمین ایف بی آر نے عمران خان کی جانب سے دبئی پیسے بھجوانے کے الزامات کے جواب میں ہتک عزت کا نوٹس بھجوانے سے انکار کر دیا
-
پاکستان کے احسانات فراموش نہیں کر سکتے افغانستان کو بھارت کے پلڑے میں نہ ڈا لا جا ئے ، افغان سفیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.