لاہور ایئر پورٹ کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان لگ گیا

اہلکاروں کو چکمہ دے کر مشتبہ سائیکل سوار رن وے پر پہنچ گیا ایئر پورٹ پر کھلبلی مچ گئی، گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

جمعرات 29 ستمبر 2016 10:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2016ء)لاہور ایئر پورٹ کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان لگ گیا ، اہلکاروں کو چکمہ دے کر مشتبہ سائیکل سوار رن وے پر پہنچ گیا جسے دیکھ کر ایئر پورٹ پر ھلبلی مچ گئی، گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اپنی نوعیت کا انوکھا اور تشویشناک واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک مشتبہ سائیکل سوار سکیورٹی اہلکاروں کو چکما دیکر رن وے پر پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

مشتبہ سائیکل سوار نے رن وے سمیت بے نمبر پانچ سے بے نمبر اٹھارہ تک کئی منٹ تک سائیکل بھی چلائی ۔مشتبہ نوجوان کو رن وے اور اطراف میں سائیکل چلاتا دیکھ کر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کی دوڑیں لگ گئیں جنہوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر مشتبہ سائیکل سوار نوجوان کو حراسست میں لے لیا۔حساس اداروں کی جانب سے مشتبہ نوجوان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ، واقعے کے بعد لاہور ائیر پورٹ کے داخلی و خارجی راستوں سمیت چاروں اطراف سکیورٹی بڑھا دی گئی اور آنے جانے والوں کی تلاشی بھی سخت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :