خانہ کعبہ کی قسم کھا کرکہتاہوں ہم لاشیں نہیں لینا چاہتے‘ہمارا اصل ٹارگٹ رائے ونڈ نہیں نوازشریف ہی ہیں ‘شیخ رشید احمد

پر امن احتجاج کر نا چاہتے ہیں لیکن اگر کوئی مسئلہ ہوا تو جاتی عمرہ بھی جائیں گے ‘ نوازشر یف نہ صادق اور نہ ہی امین ‘نوازشریف اور آصف زرداری نتھو سنگھ اور پتھو سنگھ ہیں ‘رائے ونڈ میں شیطان کو کنکر یں مارنے جا رہے ہیں‘ ‘ہمارے ساتھ جو آئیگا عزت پائیگا ‘سارے سیاسی گندے انڈے ایک ہی جگہ جمع ہو رہے ہیں ‘چوروں کیخلاف جد وجہد میں عمران خان کیساتھ ہوں اور رہوں گا ‘نوازشر یف حکومت اخلاقی جواز کھو چکی ہے اور ملک میں احتساب نوازشریف سے ہی شروع ہونا چاہیے‘سربراہ عوامی مسلم لیگ کا انٹر ویو

جمعرات 29 ستمبر 2016 10:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خانہ کعبہ کی قسم کھا کرکہتاہوں ہم لاشیں نہیں لینا چاہتے پرامن احتجاج کر نا چاہتے ہیں لیکن اگر کوئی مسئلہ ہوا تو جاتی عمرہ بھی جائیں گے ‘ نوازشر یف نہ صادق اور نہ ہی امین ‘نوازشریف اور آصف زرداری نتھو سنگھ اور پتھو سنگھ ہیں ‘رائے ونڈ میں شیطان کو کنکر یں مارنے جا رہے ہیں ہمارے ساتھ جو آئیگا عزت پائیگا ‘ہمارا اصل ٹارگٹ رائے ونڈ نہیں نوازشریف ہی ہیں ‘سارے سیاسی گندے انڈے ایک ہی جگہ جمع ہو رہے ہیں ‘چوروں کیخلاف جد وجہد میں عمران خان کیساتھ ہوں اور رہوں گا ‘نوازشر یف حکومت اخلاقی جواز کھو چکی ہے اور ملک میں احتساب نوازشریف سے ہی شروع ہونا چاہیے۔

بدھ کے روز اپنے ایک انٹرویو میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ طاہر القادری کے رائے ونڈ مارچ میں نہ آنے پر دونوں اطراف تحفظات ہیں میں اس پرزیادہ بات نہیں کر ناچاہتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں اس وقت صرف عمران خان باقی سب لولے لنگڑے ہیں اور جوہمارے ساتھ آئیگا صرف وہی عزت پائے گا باقی کیساتھ عوام بھی نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن احتجاج ہی کر نا چاہتا ہے اور (ن) لیگ کی حکومت کیلئے بھی بہتر ہوگا وہ ہماری راہ میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالیں کیونکہ اگر کوئی مسئلہ ہوا تو ہم جاتی عمرہ بھی جائیں گے پھر کوئی ہمارا راستہ نہیں روک سکے گا۔ انہوں نے کہا ہم رائے ونڈ مارچ یا جلسہ کر کے کوئی لاشیں نہیں لینا چاہتے ہیں بلکہ مکمل پرامن احتجاج کر یں گے۔