ایشین گولڈمیڈلسٹ کراٹے کاز سعدی عباس کا بھارت میں شیڈول ایونٹس میں شرکت سے انکار

بدھ 28 ستمبر 2016 10:12

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2016ء )ایشین گولڈمیڈلسٹ کراٹے کاز سعدی عباس نے آئندہ بھارت میں ہونیوالے ایونٹس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعدی عباس کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے فیصلے سے فیڈریشن کو آگاہ کردیا ہے بھارت میں کھیلنے کیلئے حالات سازگار نہیں ہیں ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ میں بھارتی منتظمین نے مجھے ہرانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے مگر ہم نے پھر بھی پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھارت کی سرزمین پر لہرایا انہوں نے کہا کہ ہمیں دھمکیاں بھی ملتی رہیں اس لئے اب وہاں جانا خطرے سے خالی نہیں ہے ۔