امریکہ اور جنوبی کوریا نے جاپانی سمندر میں ایک روزہ مشترکہ مشقیں کیں

بدھ 28 ستمبر 2016 10:20

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2016ء) جنوبی کوریا اور امریکہ نے شمالی کوریا کے احتجاج کے باوجود مشترکہ فوجی مشقیں کیں۔ غیر ملکی خبرر ساں ادارے کے مطابق امریکی بحریہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپانی سمندر میں ہونیوالی مشترکہ مشقوں کا مقصد شمالی کوریا کی حالیہ میزائل جارحیت دفاعی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک روزہ مشقوں میں گائیڈڈ تباہ کن میزائلوں اور آبدوزوں کی مشقیں بھی کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :