قندوز میں طالبان کے حملے میں کم از کم 13 افغان فوجی ہلاک

دو افغان فوجیوں نے اپنے ہی ساتھیوں پر حملے میں طالبان کی مدد کی، ترجما ن صوبائی گورنر

بدھ 28 ستمبر 2016 10:18

کابل( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2016ء ) افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے ایک حملے میں کم از کم 13 افغان فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے شمالی قندوز صوبے میں افغان سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا جس میں کم از کم 13 افغان فوجی مارے گئے۔

(جاری ہے)

قندوز میں صوبائی گورنر کے ترجمان محمود دانش کے مطابق منگل کو چوکی پر 15 فوجی موجود تھے جن میں سے دو فوجیوں کے طالبان کے ساتھ روابط تھے اور انہوں نے حملہ میں عسکریت پسندوں کوسہولت فراہم کی ۔

. انہوں نے کہا کہ قندوز شہر کے مضافات میں پیر کی شب آدھی رات کو حملہ کیا گیا اور فوجیوں میں سے دو نے طالبان کا ساتھ شامل ہو کر اپنے ہی ساتھیوں پر حملے میں مدد کی۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔انہوں نے کہا کہ طالبان جنگجووں نے چوکی پر قبضہ کرلیا اور تمام فوجیوں کو ہلاک کرکے ان کے ہتھیار اور گولہ بارود پر قبضہ کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :