ترکی، حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں خفیہ ادارے کے87افراد برطرف

بدھ 28 ستمبر 2016 10:18

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2016ء) ترکی نے حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں 7خفیہ ادارے کے سٹاف کے 87افراد برطرف کر دیئے، ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اندرونی تحقیقات کے بعد خفیہ ادارے کے 141میں سے 87افراد کو برطرف کر دیا گیا، جبکہ ان میں سے 52کے خلاف جرائم کی شکایات بھی درج کر دی گئی ہیں، واضح رہے ترکی نے حالیہ حکومتی بغاوت کے بعد مختلف اداروں کے بڑی تعداد میں افراد کو معطل اور برطرف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :