پا کستا ن نے ٹیکس چوری اور ٹیکس چھپانے بارے عالمی کنونشن پر دستخط کردیئے

پا کستان کے علاوہ 103 ممالک اس عالمی کنونشن کے ممبران ہیں یہ ممالک ٹیکس چوری کی معلومات کا تبادلہ کرسکیں گے ، کنونشن پر سوئس حکومت نے بھی رضا مندی ظاہر کردی ہے ،حکومت سوئٹزرلینڈ سے ہی ٹیکس چوری روکنے کیلئے بات چیت کررہی ہے، اسحاق ڈار

بدھ 28 ستمبر 2016 10:51

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2016ء ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ٹیکس چوری اور ٹیکس چھپانے بارے عالمی کنونشن پر دستخط کردیئے ہیں جس کے بعد ٹیکس چوری کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے علاوہ 103 ممالک اس عالمی کنونشن کاممبران ہیں یہ ممالک ٹیکس چوری کی معلومات کا تبادلہ کرسکیں گے اس کنونشن پر سوئس حکومت نے بھی رضا مندی ظاہر کردی ہے حکومت نے کنونشن کا حصہ بننے کیلئے تمام بنیادی اقدامات کررکھے ہیں اور قوانین میں مجوزہ ترامیم بھی ہوچکی ہیں ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹیکس چوری روکنے کیلئے عالمی سطح پر کنونشن ہوچکے ہیں یہ معاہدے 1998ء میں ہوئے تھے جس کی تجدید 2016ء میں ہوچکی ہے اب حکومت نے سوئٹزرلینڈ سے ہی ٹیکس چوری روکنے کیلئے بات چیت کررہی ہے اب سوئس حکومت راضی ہے کہ وہ ٹیکس چوروں کی معلومات کا تبادلہ کرے اس بارے میں سوئس پارلیمنٹ نے منظوری لینی ہے یہ طریقہ کار آاگلے سال کے وسط تک ہوجائے گا ایف بی آر نے اس حوالے سے اقدامات اور قواعد مکمل کرلئے ہیں ٹیکس چوی کنونشن کے 103 ممبران سے تعاون کرے گی حکومت نے 205 انکم آرڈیننس میں ترامیم کرچکے ہیں فنانس بل میں بھی اس مقصد کیلئے شق شامل کی گئی ہے وزیراعظم نے کابینہ کی منظوری کے بعد وزیر خزانہ کو اختیار دیا تھا جس کے بعد ٹیکس چوری کنونشن پر پیرس میں دستخط کردیئے ہیں عالمی کنونشن کا ممبر بننے کے بعد ملک کے اندر اور باہر ٹیکس چوری اور ٹیکس چھپانے مشکل ہوجائے گا اس کنونشن پر دستخط کے بعد اس سال کے آخر تک 104 ممالک میں ٹیکس چوری کے اقدامات کم ہوجائینگے ۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کریڈٹ جاتا ہے کہ جس نے قلیل عرصے میں اقدامات کرکے اس کنونشن پر دستخط کئے ہیں اور مستقبل میں ٹیکس چوری کا خاتمہ ہو جائے گا وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو اس کنونشن سے خاطر خواہ فائدہ ہوگا اور ٹیکس وصول میں بھی اضافہ ہوگا پاکستان 103ممالک سے ٹیکس چوروں کی معلومات لے کراقدامات کرے گا اور ان ممالک میں ٹیکس چوری میں کمی واقع ہوگی وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ٹیکس وصولی کے تمام اداروں کے مجوزہ قوانین میں بھی ترامیم کرلی ہیں تاکہ چوروں کو چھپنے کا موقع نہ مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :