ای سی سی نے اسلام آباد لاہور موٹر وے کا ایک حصہ گروی رکھ کر سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنی ٹیم کے ہمراہ 5 اکتوبر کو امریکہ و دیگر ممالک میں روڈ شو منعقد کرکے یہ باندز جاری کریں گے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سکوک بانڈز پر قابل عمل ٹرانزیکشن دینے کیلئے ایجوٹیکسز ار ڈیوٹی سے استثنیٰ بھی منظور رلی گئی

منگل 27 ستمبر 2016 10:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27ستمبر۔2016ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اسلام آباد لاہور موٹر وے کا ایک حصہ گروی رکھ کر سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنی ٹیم کے ہمراہ 5 اکتوبر کو امریکہ و دیگر ممالک میں روڈ شو منعقد کرکے یہ باندز جاری کریں گے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سکوک بانڈز پر قابل عمل ٹرانزیکشن دینے کیلئے ایجوٹیکسز ار ڈیوٹی سے استثنیٰ بھی منظور رلی گئی ای سی سی نے یوریا کی فی بوری قیمت میں مزید 110 روپے کمی کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

ای سی سی کا اجلاس ہنگامی طور پر پیر کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پرائم منسٹر آفس میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزارت خزانہ کی سمری پر ای سی سی نے سکوک بانڈز 2016 ء جاری کرنے کی منظوری دے دی کمیٹی کو بتایا گیا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کردی ہے اس سکوک بانڈز کو جاری کرنے سے اچھی قیمت ملنے کی توقع ہے وزارت خزانہ نے چیئرمین کمیٹی کو سکوک بانڈز جاری کرنے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اچھی ٹرانزیکشن ملنے کیلئے ایجوٹیکسز ار ڈیوٹی دینے کی استدعا کی جسے منظور کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت اسلام آباد لاہور موٹر وے کا ایک حصہ گروی رکھ کر 75 کروڑ سے 1 ارب ڈالر کے سکوک بانڈز جاری کرے گی اس حوالے سے وزیر خزانہ اپنی ٹیم کے ہمراہ 5 اکتوبر 2016 ء سے امریکہ و یورپ میں روڈ شو منعقد کروائیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت ان سکوک بانڈز کے علاوہ ایک ارب ڈالر کے یورو باندز بھی جاری کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان سکوک باندز سے حاصل ہونے والی رقم سے ملکی قرضوں کو واپس کیا جائے گا۔

ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری پر این ایف ایم ایل میں بڑی درآمدی یوریا کی قیمت میں کمی کرنے کی بھی منظوری دے دی ۔ کمیٹی نے اس سے پہلے درآمدی یوریا کی قیمت 1310 روپے فی بیگ مقرر کی تھی کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ اس کی سیل برھانے کیلئے اقدامات تجویز کئے جائیں اور اس کی قیمت میں کمی کی جائے۔ کمیٹی نے غور و خوض کے بعد اس کی قیمت میں مزید 110 روپے کمی کرتے ہوئے 1200 روپے فی بوری کردی۔