اقتصادی راہداری پارلیمانی کمیٹی کا سپیشل سیکورٹی ڈویژن کی تشکیل میں تاخیر پراظہار تشویش

سپیشل سیکورٹی ڈویژن میں 15ہزار اہلکار ہونگے 9ہزار اہلکاروں کو تعلق پاک فوج جبکہ 6ہزار اہلکار پیرا ملٹری فورسز سے لئے جائیں گے،بریفنگ مشاہد حسین سید کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس، متفقہ ٹی آو آرز تشکیل دینے کیلئے فوری طور پر چاروں صوبوں کے ساتھ مشترکہ اجلاس بلانے کی سفارش کمیٹی کی گلگت بلتستان میں منصوبے شروع کرنے اور بلوچستان، خیبر پختونخوا میں ونڈ پاور انرجی کے منصوبوں پر جلد از جلد کام شروع کرنے کی ہدایت

منگل 27 ستمبر 2016 10:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27ستمبر۔2016ء) اقتصادی راہداری کی پارلیمانی کمیٹی نے راہداری کے منصوبوں کی حفاظت کیلئے سپیشل سیکورٹی ڈویژن کی تشکیل میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ ٹی آو آرز تشکیل دینے کیلئے فوری طور پر چاروں صوبوں کے ساتھ مشترکہ میٹنگ بلانے کی سفارش کی ہے ،کمیٹی نے گلگت بلتستان میں اقتصادی راہداری کے منصوبے شروع کرنے اور بلوچستان و خیبر پختونخوا میں ونڈ پاور انرجی کے منصوبوں پر جلد از جلد کام شروع کرنے کیہدایت کی ہے کمیٹی کا اجلاس چیرمین مشاہد حسین سید کیصدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ داخلہ کی جانب سے اقتصادی راہداری کے منصوبوں پرکام کرنے والے چینی انجینئرز اور کارکنوں سمیت منصوبوں کی حفاظت کیلئے تشکیل دیئے جانے والے سپیشل سیکورٹی ڈویژن سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ سپیشل سیکورٹی ڈویژن میں مجموعی طور پر 15ہزار اہلکار ہونگے جن میں سے 9ہزار اہلکاروں کو تعلق پاک فوج جبکہ 6ہزار اہلکار پیرا ملٹری فورسز سے لئے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ سپیشل سیکورٹی ڈویژن خود مختار فورس نہیں ہوگی بلکہ چاروں صوبوں کی پولیس کے ساتھ متصل ہوگی اس سلسلے میں چاروں صوبوں کی مشاورت سے مشترکہ ٹی آو آرز تشکیل دئیے جائیں گے پارلیمانی کمیٹی نے سپیشل سیکورٹی ڈویژن کی تشکیل کیلئے ٹی آو آرز پر اتفاق رائے نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں فوری طور پر چاروں صوبوں کے ساتھ مشترکہ اجلاس بلا کر سپیشل سیکورٹی ڈویژن کی تشکیل میں حائل رکاؤٹوں کو دور کیا جائے اس موقع پر وزارت تجارت کے ایڈیشنل سیکرٹری نے بتایاکہ چین پاکستان میں آٹو سیکٹر،ٹیکسٹائل اور الیکٹرانیک کے شعبے میں سرمایہ کاری کر رہا ہے چینی کمپنی فا ڈونگ فینگ گروپ جو ٹرک پک آپ وغیر بناتی ہیں پاکستان میں 13سو سی سی گاڑیوں کا پلانٹ لگا نے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جبکہ ہائیرز کمپنی لیپ ٹاپ اور موبائل کے شعبے میں سرمایہ کار کر رہی ہے انہوں نے بتایاکہ چینی کمپنیاں پہلی بار ٹیکسٹائل کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کر رہی ہیں کمیٹی کو وزارت پانی و بجلی کے حکام نے بتایاکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ونڈ پاؤر انرجی کے پراجیکٹ لگانے کیلئے ورلڈ بنک کے تعاؤن سے منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے انہوں نے بتایاکہ اب تک ملک میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے 12یونٹس لگائے جا چکے ہیں اس موقع پر سیکرٹری منصوبہ بندی نے کراچی پشاؤر ریلوے ٹریک کو دورویہ بنانے کیلئے وفاقی وزیر ریلوے اور اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی کے دورہ چین کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان کی جانب سے ریلوے ٹریک کو دورویہ بنانے کیلئے جامع منصوبہ چین کے سامنے رکھا گیا ہے اس منصوبے پر 8آرب ڈالر لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے گلگت بلتسان کے دورے کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں محکمہ منصوبہ بندی کو ہدایت کی گئی کہ اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کے منصوبوں کو شامل کرنے کیلئے حکام کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :