شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن بچوں کے ساتھ کینیڈا پہنچ گئے

سرکاری دورے میں شاہی جوڑا 30 سے زائد تقریبات میں شرکت کرے گا

پیر 26 ستمبر 2016 10:34

اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26ستمبر۔2016ء)برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم اوران کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کینیڈا پہنچ گئے۔ شاہی جوڑے کے ساتھ پہلی بار سرکاری دورے پران کے نٹ کھٹ بچے بھی کینیڈا پہنچے ہیں۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے برٹش کولمبیا کے فوجی ایئرپورٹ پر شاہی مہمانوں کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ڈیوک اورڈچزآف کیمبرج برٹش کولمبیا کے قانون سازوں کی ایک تقریب میں شریک ہوں گے جہاں انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی جائے گی۔ایک ہفتے کے سرکاری دورے میں شاہی جوڑا 30 سے زائد تقریبات میں شرکت کرے گا۔ اس دوران 3سال کے شہزادہ جارج اورننھی شہزادی شارلٹ اپنی معصوم اداوں سے عالمی توجہ کا مرکز رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :