امریکی ریاست بالٹی مور میں فائرنگ سے 8 افراد زخمی

حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ، یہ رواں ہفتے مزدوروں کے دن کے موقع پر ہونے والی فائرنگ کا نتیجہ ہو سکتا ہے، پولیس

پیر 26 ستمبر 2016 10:33

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26ستمبر۔2016ء) امریکی ریاست بالٹی مور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بچی سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست بالٹی مور کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 3 حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ایک بچی اور خاتون سمیت 8 افراد کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا اور یہ رواں ہفتے مزدوروں کے دن کے موقع پر ہونے والی فائرنگ کا نتیجہ ہو سکتا ہے، 2 حملہ آوروں نے چھوٹی پستول جب کہ ایک نے بڑی پستول سے حملہ کیا تاہم پولیس کی جانب سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

دوسری جانب امریکن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز واشنگٹن کے علاقے بالنگٹن کے شاپنگ مال میں فائرنگ کرنے والے 20 سالہ ہسپانوی شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :