پاکستان مدد کرے تو انڈیا سے آزادی حاصل کر سکتے ہیں : رہنما خالصتان تحریک

اوڑی حملہ بھارت نے کشمیر ایشو سے توجہ ہٹانے کے لیے خود کرایا تھا، ڈاکٹر امرجیت سنگھ

پیر 26 ستمبر 2016 10:58

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26ستمبر۔2016ء) امریکہ میں مقیم معروف سکھ رہنما ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے پاکستان سے خالصتان تحریک کی حمایت کرنے کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں پاکستان مدد کرے تو بھارتی دہشت گردی اور اس کے ظالمانہ تسلط سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے جنگ کے بخار میں مبتلا بھارت میں علیحدگی پسند تحریکیں زور پکڑنے لگیں۔

امریکا میں مقیم معروف سکھ رہنما امرجیت سنگھ نے خالصتان بنانے کے لیے پاکستان سے مدد کی اپیل کر دی۔

(جاری ہے)

کہتے ہیں پاکستان مدد کرے تو بھرپور تحریک چلا کر بھارتی ظالمانہ تسلط سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ نیویارک میں پاکستانی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ اڑی حملہ بھارت نے کشمیر ایشو سے توجہ ہٹانے کے لیے خود کرایا تھا۔پاکستان میں ہمارے مقدس مقامات ہیں۔ پاکستانی حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ کھل کر خالصتان کی حمایت کریں۔ پاکستان جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو سکھوں کی حمایت میں واضح پیغام دے۔ اگر پاکستان ہماری ڈپلومیٹک حمایت کرے تو ہم بہت جلد خالصتان بنالیں گے

متعلقہ عنوان :