یاسین ملک دل کے مریض بن گئے ہیں، تشدد سے ان کے ٹانگ میں انفیکشن ہوگیا ہے ،اہلیہ مشال ملک

حکومت پاکستان، دفتر خارجہ اور اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں یاسین ملک کی بازیابی کیلئے مدد کریں، انٹرویو

پیر 26 ستمبر 2016 10:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26ستمبر۔2016ء)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین ، حریت رہنما یاسین ملک کے اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک دل کے مریض بن گئے ہیں، تشدد سے ان کی ٹانگ میں انفیکشن ہوگیا ہے حکومت پاکستان، دفتر خارجہ اور اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں یاسین ملک کی بازیابی کیلئے مدد کریں، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور درندگی جاری ہے، ڈھائی ماہ سے یاسین ملک سے ٹیلیفون پر رابطہ نہیں ہو رہا ہے، جبکہ ہمیں 2سال سے بھارت ویزا جاری نہیں کر رہا ہے ، یاسین ملک کے دل کے ڈاکٹر سجاد نے ہمیں بتایا کہ یاسین ملک کی حالت تشویشناک ہے، کئی روز سے کھانا نہیں کھا یا ہے، مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو دل کا مسئلہ اس وقت پیدا ہوا تھا جب بھارتی فورسز نے انہیں جیل میں ڈال کر زہریلا کھانا کھلایا جسکے بعد دل کا تشویشناک مسئلہ پیدا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو کچھ ہوا تو اسکا ذمہ دار بھارت ہوگا۔