اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ : پنجاب حکومت نے مارک اپ کی رقم ادا کردی

اتوار 25 ستمبر 2016 11:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2016ء) پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ کے لئے پنجاب بینک سے لیے جانے والے12ارب روپے پر مارک اپ کی رقم 31کروڑ 20لاکھ روپے کی رقم ادا کردی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد پنجاب بینک نے حکومت پنجاب کو کلیرنس دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے دو اقساط میں پنجاب بینک سے 12ارب روپے بطور قرض حاصل کیے تھے۔ مارک اپل کی رقم ادا کرنے کے بعد بھی پنجاب بینک کی 12ارب روپے کی رقم جوں کی توں بقایا ہے۔

متعلقہ عنوان :